نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں،ڈیپورٹ کئے جانیوالے امیگرنٹس کےلئے جیل تیار

لانگ آئی لینڈ کی سفک کاو¿نٹی اور وفاقی حکومت میں طے پانے والے معاہدہ کے تحت ریور ہیڈ میں واقع جیل کا ایک حصہ ڈیپورٹ کئے جانیوالے قیدیوں کے لئے استعمال ہوگا

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک کے نواحی میںواقع سفک کاو¿نٹی کے علاقے ریور ہیڈ میں واقع جیل میں ایسے غیر قانونی تارکین وطن کو رکھا جا سکے گا کہ جن کے خلاف ڈیپورٹیشن آرڈر موجود ہیں ۔ اس سلسلے میں سفک کاونٹی حکومت اور فیڈرل حکومت میں معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق سفک کاو¿نٹی جیل میں 150قیدیوں کو رکھا جا سکے گا ۔ یہ ایسے قیدی ہونگے کہ جو وفاق کے زیر تحویل ہونگے یا امیگریشن خلاف ورزیوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث قیدی ہونگے ۔

 

لانگ آئی لینڈ میںجیل کی گنجائش کو وفاقی گورنمنٹ کے زیر تحویل امیگریشن خلاف ورزیوں کے الزام میں قید قیدیوں کے لئے مختص کرنا ، نیویارک کے نواحی علاقے میں شروع ہونیوالی نئی پریکٹس ہے ۔امیگرنٹس کے حامیوں کی جانب سے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

 

تاریخ اشاعت : 2017-12-27 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock