کراچی میں ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر کی لاش برآمد

کراچی: ایم کیوایم لندن کے رہنما حسن ظفر عارف کی لاش ابراہیم حیدری کے علاقے سے ملی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ایک لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے ملنے والی لاش ایم کیوایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر عارف کی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ان کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے ہوئی ہے تاہم مزید معلومات کے لئے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پتا چل سکے کہ ہلاکت کی کیا وجہ ہے۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-14 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock