قطب ربانی، شہباز لامکانی ، قطب الاقطاب ، غوث الاغیاث حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی بار گاہ اقدس میں ہدئیہ عقیدت پیش کرنے کے لئے
الولائیت اسلامک سنٹر میں عرس غوث الاعظم

 

جدھر محبوب سبحانی ؓنظر کرم کرتے ہیں ادھر نبی کرم ﷺکی نظر کرم بھی ہو جاتی ہے، عرس غوث الاعظم سے علماءکرام کے خطابات
 

ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی ، پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی کے خطابات ، قاری محمد اعجاز کی تلاوت قران مجید، ثناءخوانان حافظ کریم سلطان صدیقی ، محمد اصغر چشتی، قاری محمد فاروق اور رفیق قادری کی شرکت

شدید سرد موسم کے باوجود صوفی مشتاق نقشبندی ، حافظ و قار ی محمد ذوالفقار سمیت مقامی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت ، بارگاہ نبی کریم ﷺ اور بار گاہ غوثیت ؓ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا گیا


نیویارک (خصوصی رپورٹ) قطب ربانی، شہباز لامکانی ، قطب الاقطاب ، غوث الاغیاث حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ کی بار گاہ اقدس میں ہدئیہ عقیدت پیش کرنے کے لئے الولائیت اسلامک سنٹرکوینز (نیویارک) میں عرس غوث الاعظم ؓ منعقد ہوا ۔ عرس پاک سے ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی ، صاحبزاد ہ پیر سید عرفان شاہ بخاری حافظ آبادی نے خصوصی خطابات کئے اور حضور غوث اعظم ؓ کی ہستی، دین اسلام میں مقام اور تعلیمات کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہجدھر محبوب سبحانی ؓنظر کرم کرتے ہیں ادھر نبی کرم ﷺکی نظر کرم بھی ہو جاتی ہے۔

 

عرس پاک میں ثناءخوانان حافظ کریم سلطان صدیقی ، محمد اصغر چشتی ، رفیق قادری ، لیاقت ، مختار احمد سمیت دیگر نعت و منقبت خوانان نے بارگاہ نبی کریم ﷺ اور بار گاہ غوثیت ؓ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-10 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock