معروف امریکی ٹی وی میزبان و اداکارہ 63 سالہ اوپرا ونفرے امریکا کے آئندہ انتخابات کی امیدوار ہوں گی

گزشتہ روز گولڈن گلوب ایوارڈز کی 75 ویں تقریب میں انتہائی پراثر خطاب کرنے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ایک بار پھر تیز ہوگئی ہیں کہ معروف امریکی ٹی وی میزبان و اداکارہ 63 سالہ اوپرا ونفرے امریکا کے آئندہ انتخابات کی امیدوار ہوں گی۔

 

خیال رہے کہ امریکا کا آئندہ صدارتی انتخابات منگل 3 نومبر 2020 کو ہونے ہیں، جب کہ ان انتخابات کے لیے پارٹیاں اپنے امیدواروں کی نامزدگیوں کا ابتدائی کام 2018 کے وسط کے بعد شروع کریں گی۔

 

یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی سے کی جا رہی تھیں کہ اوپرا ونفرے 2020 کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار ہوں گی۔ تاہم ماضی میں اداکارہ ایسی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کرچکی ہیں کہ وہ 2020 کے انتخابات کے لیے امیدوار ہوں گی۔

تاریخ اشاعت : 2018-01-09 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock