اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

نیویارک (خصوصی رپورٹ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی ارکان نے نیا سال کی آمد سے قبل اقوام متحدہ کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شدید سرد موسم میں کئے جانیوالے اس مظاہرے میں ظہیر احمد مہر، فاروق مرزا اور سہیل شیخ شریک ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی کٹھ پتلیوں سے گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے مودی سرکار کی انسانی حقوق کی عالمی خلاف ورزیوں اور مظالم سے توجہ نہیںہٹا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور سال بیتنے کا مطلب کشمیری عوام کو انصاف کی تاخیر میں ایک اور سال کی تاخیر ہے ۔ نیا سال اس عہد کے ساتھ شروع کیا جائے کہ یہ مسلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کا سال ہوگا۔   

 

تاریخ اشاعت : 2018-01-01 00:00:00
مقبول ترین خبریں
امیگریشن خبریں
SiteLock