امیگریشن نیوز

برونکس آتشزدگی کے 15مسلمان متوفین کی نماز جنازہ 16جنوری کو ادا کی جائے گی

متوفین کی نماز جنازہ اسلامک کلچرل سنٹر برونکس (نیویارک) میں ادا کی جائے گی ، اہم شخصیات اور مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہو گی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک کے علاقے برونکس میں 19منزلہ بلڈنگ میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے17میں سے 15مسلم امریکن ارکان کی نماز جنازہ اتوار16جنوری کو صبح 10بجے اسلامک کلچرل سنٹر برونکس (نیویارک) میں ادا کی جائے گی ۔
شیخ موسیٰ کے مطابق متوفین کی نماز جنازہ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی ارکان سے اپیل کی کہ وہ نمازجنازہ میں شریک ہوں ۔نیویارک سٹی کے اعلیٰ حکام سمیت اہم شخصیات کی بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔۔۔نیویارک کے علاقے برونکس کی بلڈنگ میں آتشزدگی ، 17افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Related Articles

Back to top button