پاکستان

پاکستانی امریکن اٹارنی شہریار چوہدری ناسا کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ ریپبلکن پارٹی کے وائس چئیرمین منتخب

شہریار چوہدری کی ریپبلکن پارٹی سفک کاؤنٹی ، لانگ آئی لینڈ کے وائس چئیرمین کی حیثیت سے تقرری کا اعلان ، ریپبلکن پارٹی کی ایک پروقار تقریب میں کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت شہریار چوہدری (ااٹارنی ایٹ لاء)، ناسا کاؤنٹی، لانگ آئی لینڈ (نیویارک) کے وائس چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔ وہ اس عہدے کے لئے منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ، پہلے مسلمان اور پہلے ساؤتھ ایشین امریکن ہیں۔شہریار چوہدری کی ریپبلکن پارٹی سفک کاو¿نٹی ، لانگ آئی لینڈ کے وائس چئیرمین کی حیثیت سے تقرری کا اعلان ، ریپبلکن پارٹی کی ایک پروقار تقریب میں کیا گیا ۔اس تقریب میں ریپبلکن پارٹی سفک کاؤنٹی کے چئیرمین جوزف جی کائرو سمیت پارٹی کے اہم ارکان اور اہم شخصیات موجود تھیں ۔
شہر یار چوہدری نے ریبلکن پارٹی کی قیادت کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ ان کے لئے ایک اعزاز ہے اور وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سفک کاؤنٹی جو کہ نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ میں واقع ہے اور امریکہ کی بڑی کاو¿نٹیز میں سے ایک ہے ، میں پاکستانی ، مسلم اور ساؤتھ ایشین کمیونٹیز کی بڑی تعداد آباد ہے اور ان کی آبادی میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button