خبریں

بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ شروع

پی پی پی یو ایس اے کے قائدین خالد اعوان، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ، سیمی اسد، سلمان بٹ ، عبدالروف بھلی ، ظفر چٹھہ، راجہ ستار،سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی لانگ مارچ کی مکمل سپورٹ کرتی ہے

کراچی(اردونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کا چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ، پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع ہو±گیا ہے۔مزار قائد سے شروع ہونیوالے لانگ مارچ کی قیادت بلاول بھٹو کررہے ہیں اور یہ لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد تک جائے گا۔ بلاول بھٹو نے گو سلیکٹڈ گو کا نعرہ لگا کر لانگ مارچ کا آغاز کیا۔
لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداریکا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہہمارا عوامی مارچ حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ ہے۔
لانگ مارچ کے آغاز سے قبل آصف بھٹو نے اپنے بھائی و پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو کے باز وپر ”امام ضامن“ باندھا۔
امریکہ میں مقیم پی پی پی یو ایس اے کے قائدین خالد اعوان، میاں بشارت ، شوکت بھٹہ، سیمی اسد، سلمان بٹ ، عبدالروف بھلی ، ظفر چٹھہ، راجہ ستار،سمیت دیگر کا کہنا ہے کہ اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی لانگ مارچ کی مکمل سپورٹ کرتی ہے

 

 

 

Related Articles

Back to top button