بین الاقوامیخبریں

مسئلہ کشمیر :بھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں، شاہ محمود قریشی

صورتحال بھارت نے خراب کی، بہتربنانےکی ذمہ داری بھی بھارت کی ہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (اردونیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پربھارت سے کوئی بیک چینل رابطہ موجود نہیں ، صورتحال بھارت نے خراب کی، بہتربنانےکی ذمہ داری بھی بھارت کیہے ۔زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کمیٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 سے مسئلہ کشمیر سلگ رہا ہے، ماضی کی تمام حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کونیچا دکھانےکیلئےہر موقع استعمال کرنےکی کوشش کی ، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل تک خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ یک آواز ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرتمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں، 5 اگست کے یکطرفہ بھارتی اقدام کے بعد عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کواجاگرکیا، بھارت 5اگست کے اقدامات کواندرونی معاملہ ہونے کا تاثر دے رہا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں بھارتی دعوے کی عملا نفی ہوئی، او آئی سی اقوام متحدہ کے بعد دوسرا بڑا فورم ہے، او آئی سی میں مسئلہ کشمیر بھرپور اجاگر ہوا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے تعبیر کی سازش ناکام ہوئی ، خواہش ہے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں کشمیر پررپورٹ پیش ہو، کوشش ہے مسئلہ کشمیرکو ہرعالمی فورم پرشدومد سے اجاگر کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button