بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا

یہ پلیٹ فارم دراصل ایک بلاگ کی شکل ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ کو لوگ فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر شئیر کر سکیں گے

فلوریڈا(اردونیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن پر فیس بک، ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پابندی عائد ہے ، نے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ اور متعارف کروادیا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم دراصل ایک بلاگ کی شکل ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹ کو لوگ فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر شئیر کر سکیں گے ۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر پر ایسی پوسٹ شئیر کی جا سکتی ہیں کہ جو کہ ٹوئٹر کی پالیسی کی خلاف ورزی کے زمرے میں نہ آتی ہو ۔

Donald Trump

Related Articles

Back to top button