پاکستان

اکنا ریلیف نیویارک کمیونٹی کی خدمت میں ایک قدم اور آگے ، ”ریسورس سنٹر“ کا افتتاح

کمیونٹی ارکان کو مختلف قسم کے اہم فارمزاور درخواستیں پُر کرنے ،عمر رسید ہ یا دیگر افراد جو کہ کمپیوٹر کا استعمال نہیں جانتے ، کو کمپیوٹر سے متعلقہ امور میں مدد کرنے ، جابز کے لئے اپلائی کرنے سمیت دیگر امور میں ہر ممکن مدد کی جائے گی

نیویارک (محسن ظہیر ) مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمت خلق میں پیش پیش تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکہ ”اکنا ریلیف“ کی جانب سے ”ریسوسرس سنٹر “ قائم کر دیا گیا ہے جہاںپر کمیونٹی ارکان کو مختلف قسم کے اہم فارمزاور درخواستیں پُر کرنے ،عمر رسید ہ یا دیگر افراد جو کہ کمپیوٹر کا استعمال نہیں جانتے ، کو کمپیوٹر سے متعلقہ امور میں مدد کرنے ، جابز کے لئے اپلائی کرنے سمیت دیگر امور میں ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ سنٹر میں انگلش اور کمپیوٹر کے استعمال سمیت دیگر ہنر سیکھنے کی کلاسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
”اکنا ریلیف ریسورس سنٹر“ کا شاندار افتتاح 16مارچ کو یہاں کیاگیا ۔ اکنا ریلیف نارتھ ایسٹ کے ڈائریکٹر ارشد جمال ،معوذ اسد صدیقی ، سسٹر جمیلہ کے زیر اہتمام گرینڈ اوپننگ کی تقریب میں سٹیٹ اسمبلی میں ڈیوڈ ویپنر، کوینز بورو کی قائمقام بورو پریذیڈنٹ شیرن لی ، ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے کوینز میں اسمبلی ویمن کا پرائمری الیکشن جیتنے والے جینیفر راج کمار نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب میں پاکستانی سمیت مختلف کمیونٹیز کی اہم شخصیات طارق رحمان ، برادر موسیٰ ، علی راشد، پرویز صدیقی، ارم حنیف، ملک ندیم عابد، چوہدری اسلم ڈھلوں، کریم وٹو، سعید حسن، سید وسیم، امتیاز احمد(ال ریان فیونرل ہوم)، طاہر میاں، برادر عمانوئیل، عارف، سسٹر ایلون، سسٹر خدیجہ ، سسٹر مزیدہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
مہمانان خصوصی سٹیٹ اسمبلی ڈیوڈ ویپنر، کوینز بورو کی قائمقام بورو پریذیڈنٹ شیرن لی اورجینیفر راج کمار نے اکنا ریلیف نیویارک کے عہدیداران اور کمیونٹی قائدین کے ساتھ مل کر ریسورس سنٹر کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ارشد جمال نے کہا کہ سسٹر جمیلہ ، ریسورس سنٹر کی فل ٹائم انچارج ہو ں گی ۔ وہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے فی الحال اپوائنٹمنٹ کے ذریعے سنٹر میں بلا امتیاز لوگوں کی مدد کریں گی اور انہیں سنٹر کی جانب سے سروسز کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے ڈی ایم وی ، لائبریری سمیت اہم ادارے بند ہیں ، ہم نے یہ ریسورس سنٹراس لئے شروع کیا ہے کہ یہاں پر فارمز وغیرہ بھرنے ، مختلف درخواستیں پرُ کرنے وغیرہ کی اور انگلش و کمپوٹرسیکھنے کی کلاسوں جیسی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ وہ لوگ کہ جن کی رسائی ان سروسز تک نہیں ہے ، کو ریسورس سنٹر میں ہم مدد فراہم کریں گے ۔
ارشد جمال نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران مارچ سے لے کر ستمبر کے وسط تک ، ہم نے الحمد للہ پانچ لاکھ سے زائد افراد کو اشیائے خوردو نوش ، بیک ٹو سکول ، موبائیل کلینک ، ٹرانزیشن ہاو¿س ، کونسلنگ ، سمیت اہم خدمات فراہم کیں ۔بے شمار رضا کاروںنے اپنی خدمات انجام دیں ، ہم ان کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ہمارے اصل لیڈر وہی ہیں کہ جنہوں نے حقیقی معنوں میں مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد کے بغیر ہم کچھ نہیں ، لوگوں کی مدد اور رضا کارانہ خدمات دوسروں کی مدد بن جاتی ہے۔ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر خدمت خلق کریں ۔
اکنا ریلیف نیویارک کے ڈائریکٹر کمیونی کیشن معوذ اسد صدیقی نے کہا کہ اکنا ریلیف ہمیشہ خدمت خلق میں پیش پیش رہی ہے۔ کورونا وائرس وبا کے دوران بہت سے لوگوں اور اداروں نے مدد کی لیکن امریکہ بھر میں ملگیر سطح پر الحمد اللہ اکنا ریلیف واحد تنظیم کے کہ جس نے بلا امتیاز مستحق ، ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی ۔ہم ان بے شمار لوگوں کے مشکور ہیں کہ جو اکنا ریلیف کی مدد کے لئے ہمارے شانہ بشانہ ساتھ چلے ۔ہم امریکہ کے باہر سے کوئی فنڈز نہیں لیتے ، ہم امریکہ کے باہر کوئی فنڈز اخرچ نہیں کرتے ۔ ہماری ریلیف کا تمام تر کام امریکہ بھر میں بلا امتیاز ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں پچاس فیصد خواتین شامل ہیں ، ریسورس سنٹر کی انچارج بھی ایک خاتون کو بنایا گیا ہے۔
سسٹر جمیلہ جو کہ اکنا ریلیف ریسورس سنٹر کی انچارج ہوں گی ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف نیویارک سنٹر سے ہم پہلے ہی اشیائے خوردونوش ، فوڈ پنٹری ، ویمن شیلٹر ہوم ، ٹرانزیشن ہوم ، بیک ٹو سکول ، ہیلتھ سروسز جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں ،اب ہم ریسورس سنٹرسے لوگو ں کو روز مرہ زندگی میں فارمز بھرنے ، آن لائن اپلائی کرنے اور اہم کلاسوں سمیت دیگر سروسز بھی فراہم کریں گے ۔ہم اپوئمنٹ کے ذریعے مدد کریں گے ۔مستقبل میں ہم انگلش کلاسیںشروع کرنے کابھی ارادہ رکھتے ہیں ۔
سٹیٹ اسمبلی میں ڈیوڈ ویپنر، کوینز بورو کی قائمقام بورو پریذیڈنٹ شیرن لی ، ڈیموکریٹ پارٹی کا اسمبلی وومین کا پرائمری الیکشن جیتنے والے جینیفر راج کمار نے خطاب کرتے ہوئے اکنا ریلیف کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکنا ریلیف کے خدمات خلق کے گواہ ہیں ۔ کورونا وائرس وبا کے دوران ، اکنا ریلیف کی جانب سے خدمت خلق کی انجام دہی ، کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما آرہا ہے ، معیشت اور بے روز گاری کے ساتھ ساتھ وبا کے حوالے سے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے ۔
پاکستانی ، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے قائدین طارق رحمان ، برادر موسیٰ ، علی راشد، پرویز صدیقی، ارم حنیف، ملک ندیم عابد، چوہدری اسلم ڈھلوں، کریم وٹو، سعید حسن، سید وسیم، امتیاز احمد(ال ریان فیونرل ہوم)، طاہر میاں، برادر عمانوئیل، عارف، سسٹر ایلون، سسٹر خدیجہ ، سسٹر مزیدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف ریسورس سنٹر اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیونٹی دوسروں کی مدد ہر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو بھی اکنا ریلیف کا ہر ممکن ساتھ دینا چاہئیے ۔ جب آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو تنظیموں کی اہلیت و صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد ہو تی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ خدمت خلق کرتے ہیں تو خدمت خلق آپ کی پہچان بن جاتی ہے ۔ اکنا ریلیف کی خدمات خلق ، مسلم امریکن کمیونٹی کی پہچان بن گئی ہیں ۔

ICNA Relief New York Resource Center

 

Related Articles

Back to top button