پاکستان

”ان سائیڈ ٹریڈنگ “: نیویارک کے کانگریس مین کرس کولن گرفتار

ریپبلکن کانگریس مین کرس کولن کو ایف بی آئی حکام نے سیکورٹی فراڈ، وائر فراڈ سمیت جھوٹے بیانات دینے کے الزامات میں حراست میں لے لئے گئے ہیں

گرفتاری کا کا اعلان جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے ، کرس کولن 2016میں پہلے کانگریس مین تھے کہ جنہوں نے صدارتی الیکشن میں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی
کرس کولن نے یو ایس اٹارنی آفس میںخود کو از خود حکام کے حوالے کر دیا ،الزامات عائد کئے گئے ہیں ، ان کا بھرپور جواب عدالت میں دیا جائے گا،کرس کولن کے اٹارنی کا بیان

نیویارک (اردو نیوز ) اپ سٹیٹ نیویارک سے ریپبلکن کانگریس مین کرس کولن کو ایف بی آئی حکام نے سیکورٹی فراڈ، وائر فراڈ سمیت جھوٹے بیانات دینے کے الزامات میں حراست میں لے لئے گئے ہیں ۔اس با ت کا اعلان جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کرس کولن 2016میں پہلے کانگریس مین تھے کہ جنہوں نے صدارتی الیکشن میں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی ۔
کرس کولن نے 8اگست کو نیویارک سٹی میں واقع یو ایس اٹارنی آفس میںخود کو از خود حکام کے حوالے کر دیا ۔ کانگریس مین کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ جوالزامات عائد کئے گئے ہیں ، ان کا بھرپور جواب عدالت میں دیا جائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کی ایتھک کمیٹی کی جانب سے گذشتہ سال واضح کیا گیا تھا کہ کانگریس مین کولن کے خلاف ان سائیڈ ٹریڈنگ کے الزامات کے حوالے سے وفاقی قانون اور ایوان کے قواعد کی خلاف ورزی کے زمرے میں تحقیقات ہو رہی ہے

Related Articles

Back to top button