بین الاقوامی

اوورسیز پاکستانی اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے ، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن

نیویارک میں اختر ظہیر احمد مہر کی صدارت میں اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کا خصوصی اجلاس

فاونڈیشن کے خصوصی اجلاس میں نیویارک کے سٹیٹ سینیٹر ہوزے پرالٹا کی خصوصی شرکت، پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل پر پاکستانی قوم کو مبارکباد ،پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اظہار یکجہتی
اجلاس میں مخدوم سید تصور الحسن گیلانی سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت، اوورسیز پاکستانی، ملک و قوم کے لئے ایک اثاثے کے طور پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے

Akhtar Zaheer Ahmad Mahar

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی بدستور ایک اثاثے کے طور پر ملک و قوم کےلئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے اور ایک سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے اقوام عالم میں اپنے عمل سے مادر وطن کا نام روش کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ اس عزم کا اظہار پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔ اختر ظہیر احمدمہر کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں نیویارک سٹیٹ کے سینیٹر پوزے پرالٹا کے علاوہ معروف عالم دین مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات دانش ملک، حافظ شہزاد اقبال،رانا سندھو،طاہر سندھو، آغا صالح، شکیل شیخ ، سلیم احمد ملک، سلیم احمد ملک،بشیر قمر، یوسف خان، زاہد شہباز، فاروق مرزا، اسلم ڈھلوں، ارشد چوہدری، توقیر الحق، راو شوکت، نوید وڑائچ، روف بھلی،سید المدار شاہ، طاہر میاں، عتیق قادری، تنویراحمد، عالیہ صدیقہ ، فضل حق سید، سیمی اسد، سعید حسن، محمد حسین ایڈوکیٹ، ندیم باجوہ دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ہوزے پرالٹا نے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستانی عوام کو پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو فروغ اور قربت حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ سینٹ میں وہ پاکستانی کمیونٹی کے ایک نمائندہ کے طور پر اپنی آواز موثر انداز میں بلند کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات ہی قابل ستائش نہیں بلکہ منتخب نمائندوں میں نمائندگی کی بھی مستحق ہے ۔

Zaheer Ahmad Mahar
State Senator Jose Peralta presenting Citation to Akhtar Zaheer Ahmad Mahar and Shaikh Shakeel. ,

اجلاس میں گلوبل فاونڈیشن اور کمیونٹی کی جانب سے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں پاکستان میں نو منتخب قانون سازوں ، پالیسی سازوں اور آئندہ حکمرانوں کے سامنے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کے جائز مقام کو یقینی بنانے ، ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے فوری اور ہر ممکن اقدام کئے جائیں ۔قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی کی خدمات سے بھی ہر شعبے میں مستفید ہوا جائے اور ان کے لئے اپنی خدمات انجام دینے کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔
اختر ظہیر احمد مہر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن امریکہ سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی ایک نمائندہ تنظیم کے طور پر اپنا کردار ادا کرے گی ۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہو گا کہ جس پر ہم سب اکٹھے ہو کر نہ صرف ملک و قوم کی نمائندگی بلکہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کے حل میں اپنا کردار بھی ادا کرے گی ۔
مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پر اپنا خصوصی فضل و کرم فرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے اور اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں اپنے قول و فعل سے امریکہ سمیت اوورسیز میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ، دین ، امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے ۔ اپنے قول ہی نہیں عمل سے دینی تعلیمات پر عمل کرکے بھی ہم کامیابی سے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔
اجلاس سے دانش ملک، حافظ شہزاد اقبال،رانا سندھو،طاہر سندھو، آغا صالح، شکیل شیخ ، سلیم احمد ملک، بشیر قمر، سلیم احمد ملک،یوسف خان، زاہد شہباز، فاروق مرزا، اسلم ڈھلوں، ارشد چوہدری، توقیر الحق، راو شوکت، نوید وڑائچ، روف بھلی،سید المدار شاہ، طاہر میاں، عتیق قادری،مجیب لودھی، تنویراحمد، عالیہ صدیقہ ، فضل حق سید، سیمی اسد، سعید حسن، محمد حسین ایڈوکیٹ، ندیم باجوہ سمیت دیگر شرکاءنے انفرادری طور پر خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں اچھے پاکستانی کے ساتھ ساتھ اچھے امریکی بھی بننا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کو گروپوں میں بٹنے کی بجائے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنے کردار اور مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنانا چاہئیے ۔

Related Articles

Back to top button