بین الاقوامی

صحافی سمیع ابراہیم کو صدمہ، اسلام آباد میں والد کا انتقال

نعمت اللہ حصاری گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھے ۔ جمعرات کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردونیوز ) بول ٹی وی کے ایگزیکٹو اور سینئر صحافی سمیع ابراہیم کے والد اسلام آباد (پاکستان) میں انتقال کر گئے ہیں ۔ سمیع ابراہیم نے اپنے والد کی وفات کی اطلاع ٹویٹ کے ذریعے دی ۔ ان کے والد نعمت اللہ حصاری گذشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھے ۔ جمعرات کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکن صحافیوں اور کمیونٹی کی اہم شخصیات نے سمیع ابراہیم سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان سمیت ملک کی اہم شخصیت نے بھی سمیع ابراہیم سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

Senior journalist Sami Abraham’s father has passed away in Islamabad. He was a cancer patient. Pakistani American journalists and community expressed condolance with Sami Abraham and prayed for the deceased.

Related Articles

Back to top button