اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں کرونا کی وجہ سے جشن آزادی کا ”کوینز میلہ منسوخ “

کوینز میں 16اگست کو ہونیوالا ”پاکستان انڈیپنڈنس ڈے فیسٹول “ اور12جولائی کو لانگ آئی لینڈ میں ساوتھ ایشین نائٹ دونوں اجتماعات منسوخ کر دئیے گئے ہیں ، بشیر قمر

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ، نیویارک(پاکولی۔PACOLI)کی جانب سے اس سال 16اگست کو جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں ہونیوالا ”پاکستان انڈیپنڈنس ڈے فیسٹول “ (جو کہ کوینز میلہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ) کو منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔”پاکولی“ کی جانب سے 12جولائی کو آئزن ہاور پارک میں ہونیوالی ساو تھ ایشین نائٹ کو بھی منسوخ کر نے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
یہ اعلان پاکولی کے بانی بشیر قمر کی جانب سے تنظیم کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کی روشنی میں کئے گئے ۔پاکولی کے زیر اہتمام گذشتہ 15سالوں سے یوم سال یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ”پاکستان انڈیپنڈنس ڈے فیسٹول “ منعقد کیا جاتاہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان شریک ہو کر جشن آزادی پاکستان مناتے ہیں ۔
اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بشیر قمر کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال کے پیش نظر واضح طور پر لگ رہا ہے کہ جولائی اور اگست میں بڑے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی اول تو مقامی انتظامیہ اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی ایسا بڑے اجتماعات عوام کی صحت اور حکومتی گائیڈ لائینز کو پیش نظررکھتے ہوئے ہونے چاہئیے ۔ اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال کمیونٹی کی یہ بڑی تقریبات منعقد نہیں ہوں گی تاہم ہم ان تقریبات کے لئے جو فنڈز اکٹھے کرتے ہیں ، کوشش ہو گی کہ وہ مشکلات کے شکار افراد اور خاندانوں کے لئے استعمال کر سکیں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک ، واشنگٹن ، نیوجرسی ، شکاگو ، لاس اینجلس سمیت امریکہ کے بڑے شہروں میں ہر سال یوم آزادی پاکستان پر بڑے میلے اور اجتماعات منعقد ہوتے ہیں ۔
نیویارک جو کہ امریکہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں کرونا وبا کا ہاٹ سپاٹ بنا رہا اور کسی حد تک ہے ، کی سٹی انتظامیہ کی جانب سے میں ہونیوالے پریڈوں اور اجتماعات کے پرمٹس پہلے ہی منسوخ کر دئیے گئے ہیں ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی عوام چارجولائی کو امریکہ کا یوم آزادی ملک گیر سطح پر جوش و خروش سے مناتی ہے اور کرونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس سال فورتھ آف جولائی کی تقریبا ت کا انعقاد بھی مشکل نظر آتا ہے ۔

PACOLI, a representative organization of New York’s Pakistani communty has announced 15th Pakistan Independence Day Festival 2020

یہ بھی دیکھیں ۔۔۔۔۔ویڈیو ”پاکولی“ پاکستان انڈیپنڈنس ڈے فیسٹول 2018سال

COPO Free Grocery and Halal Meal ad program 2020

Related Articles

Back to top button