پاکستان

خود عہدہ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، ملیحہ لودھی

ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کی تعیناتی کے بعد پاکستان مشن سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملیحہ لودھی نے خود وزیر اعظم سے عہدہ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا

ملیحہ لودھی کو اعزاز حاصل ہے کہ انکی کوششوں سے پچاس سال سے زائد عرصے کے بعد کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا،پاکستان مشن

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کی اقوام متحدہ کے مستقل مندوب کے عہدے سے سبکدوش ہونیوالی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ اقوام متحدہ کے موقع پر خود ہی خود عہدہ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سبکدوشی کے اعلان کے بعد پاکستان مشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے سفر کا شاندار انداز میں اختتام ہوا۔ ان کے ساڑھے چار سالہ دور میں اقوام متحدہ میں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔ملیحہ لودھی نیو یارک میں پاکستان کی پہلی خاتون مسقتل مندوب تھیں۔ سفارتکاری کو وسیع تجربہ رکھنے والی ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ اور وقار میں اضافہ کیا ۔کشمیر پر ملیحہ لودھی نے پچاس سال سے زائد عرصے میں سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ملیحہ لودھی کو اعزاز حاصل ہے کہ انکی کوششوں سے پچاس سال سے زائد عرصے کے بعد کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا۔پاکستان مشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملیحہ لودھی کی بے لاگ اور مثبت سفارتکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ ملیحہ لودھی نے سافٹ ڈپلومیسی اور پاکستان کی مثبت تصویر کشی پر بھی بہت کام کیا۔

Maleeha Lodhi, UN, Munir Akram

Related Articles

Back to top button