پاکستان

امریکہ پاکستان کو200ونٹی لیٹرز عطیہ کریگا،100ونٹی لیٹر پاکستان پہنچ گئے

کراچی ائیرپورٹ پر امریکی نائب قونصل جنرل نے ونٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے کی ، پاکستان کا اظہارتشکر

نیویارک (محسن ظہیر) امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 200ونٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں 100ونٹی لیٹرز پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔ یہ ونٹی لیٹرز کراچی ائیرپورٹ پر امریکی نایب قونصل جنرل جازف مائیرز نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے کئے ۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹراسد مجید خان کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان کو200ونٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سے ایک سو ونٹی لیٹرز موصول ہونے پر حکومت پاکستان ، صدر ٹرمپ کی مشکور ہے کہ اس مشکل وقت میں یہ مدد کی ۔
کراچی ائیرپورٹ پر ونٹی لیٹرز حوالے کرنے کی ایک مختصر تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب قونصل جنر ل جوز مائیرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ میں دیرینہ تعلقات رہے ہیں لیکن کورونا کے اس مشکل دور میں ہم ایک دوسرے کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر ونٹی لیٹرز وصول کرتے ہوئے بتایا کہ ان ونٹی لیٹرز کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور ٹریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے جو کہ ہمارے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔پاکستان میں امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ یہ ونٹی لیٹرز پاکستان کو کورونا مریضوں کے علاج میں مددگار ثابت ہونگے۔
پاکستانی سفیر اسد مجید کا کہنا ہے کہ پاکستان ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشکور ہے کہ جنہوں نے کورونا کے مشکل وقت میں پاکستان کو دو سو ونٹی لیٹرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک سو ونٹی لیٹرز موصول ہو گئے ہیں جبکہ ایک سو باقی بھی امریکہ پاکستان کو بھجوائے گا۔ سفیر کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا کے چیلنج سے دنیا کو ایک دوسرے کا ساتھ دے کر نبرد آزما ہونا ہوگا۔

United States has donated 100 ventilators to Pakistan, 100 more ventilators will be donated later.

Related Articles

Back to top button