خبریںپاکستان

اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں نشستیں مخصوص کریں گے ، آصف زرداری

پارلیمنٹ میں مخصوص تعداد نشستیں رکھی جائیں گی اور ہر پارٹی کو تناسب کے مطابق سیٹیں دیں گے اور یہ ہماری انتخابی قوانین میں اصلاحات کا حصہ ہوگا

کراچی (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین و سابق صدر مملکت نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پارلیمنٹ میں مخصوص تعداد نشستیں رکھی جائیں گی اور ہر پارٹی کو تناسب کے مطابق سیٹیں دیں گے اور یہ ہماری انتخابی قوانین میں اصلاحات کا حصہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ، برطانیہ، مڈل ایسٹ اور یورپ سمیت جہاں بھی پاکستانی کثیر تعداد میں آباد ہیں ، وہاں ان کی سیٹیں مخصوص کریں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے، جتنا بنایا گیا ہے، ہر چیز کو یہ سیاسی کردیتے ہیں اور اس سے منفی سیاست ہوتی ہے، اس لیے یہ ٹھیک مسئلہ نہیں ہے، غلط راستہ لیں گے تو غلط منزل پر پہنچیں گے۔

سابق صدرنے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے لیکن ہمارے گیم پلان میں انتخابی اور قومی احتساب بیورو (نیب) اصلاحات ہیں، جس کے بعد انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہم چاہتے تھے کہ الیکشن ہوں اور اب وہ چاہتے ہیں الیکشن ہوں تو ہم نے کب کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی اصلاحات ہیں، یہ سب اصلاحات کرنے ہیں جس سے معاشی حالات بہتر ہوں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلی دفعہ اگر فوج ایک غیرسیاسی ہوتی ہے تو مجھے باجوہ کو سیلوٹ کرنا چاہیے یا ان سے لڑنا چاہیے کہ تم کیوں غیرسیاسی ہوئے ہو۔ایک سوال پر کہ کیا آپ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو بھی سیلوٹ کریں گے تو آصف زرداری نے جواب دیا کہ فیض حمید بیچارہ کھڈے لائن ہے۔

Related Articles

Back to top button