پاکستان

ایک امریکی ریاست کہ جہاں ماسک سمیت کورونا سے متعلقہ اہم پابندیاں اٹھا لی گئیں

آئیوا کی گورنر کی جانب سے ”تھینکس گیونگ“ کے موقع سے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے جن میں پبلک بلڈنگ میں ماسک پہننا اور اجتماع کے حوالے پابندیاں بھی شامل تھیں

آئیوا (محسن ظہیر) کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی ریاست آئیوا کی گورنر کی جانب سے ”تھینکس گیونگ“ کے موقع سے اہم پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے جن میں پبلک بلڈنگ میں ماسک پہننا اور اجتماع کے حوالے پابندیاں بھی شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست آئیوا کی گورنر کم رینالڈز کی جانب سے جمعہ کو کئے جانے والے کے مطابق آئیوا سٹیٹ میں اب پبلک بلڈنگ میں ماسک پہننے کی کوئی پابندی نہیں ہو گی ۔حکمنامے میں مزید کہا کہ ان ڈور اور آو¿ٹ ڈور لوگوں کی مخصوص تعدادکے اجتماعات کے حوالے سے پابندیاں بھی ہٹائی جا رہی ہیں ۔
گورنر کی جانب سے جاری کردہ فرمان میں کہا گیا کہ کاروباری افراد اور ملازمین اپنی سرگرمیاں جار ی رکھیں ، کاروباری ادارے اپنے ملازمین ، کسٹمرز اور عوام کی صحت عامہ کے حوالے سے اپنے طور پر احتیاطی اقدام کریں ۔

Iowa governor lifts  coronavirus restrictions

Iowa Gov. Kim Reynolds,

Related Articles

Back to top button