پاکستان

کورونا وائرس کی لہر نیویارک میں دوبارہ آسکتی ہے ، گورنر نیویارک

کورونا وائرس جنوب اور مغربی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے ، اس کے شمال مشرقی حصے میں واپسی کے امکانات ہیں ، دوسری ریاستوں کی جانب سے وائرس کو روکنے کےلئے نیویارک جیسے اقدام نہیں اٹھائے گئے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی اور مغربی ریاستوں میں جاری کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ سے نیویارک کو کورونا وائرس وبا کی ایک اور لہر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گورنر کا کہنا ہے کہ اگرچہ نیویارک سٹیٹ کی جانب سے ایسی ریاستیں کہ جہاں وائرس پھیلا ہوا ہے ، سے آنیوالے شہریوں پر قرنطینہ کی شرط عائد کی گئی ہے ، لیکن ہو سکتا ہے یہ اقدام بھی وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے میں زیادہ مددگارثابت نہ ہو۔
امریکی ریڈیو چینل ”ڈبلیو اے ایم سی “ کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں گورنر اینڈریو کومو کا مزید کہنا ہے کہ ہم سے جو ممکن ہے ، ہم وہ کررہے ہیں لیکن جو شخص ڈرائیو کرکے نیویارک میں آرہا ہے ،ا س کو کیسے روکیں ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹیٹ کی جانب سے 19امریکی ریاستوں سے نیویارک آنیوالے شہریوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ نیویارک آمد کی صورت میں انہیں 14دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
گورنر کومو کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس جنوب اور مغربی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے ، اس کے شمال مشرقی حصے میں واپسی کے امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹیٹ نے وائرس کو روکنے کے لئے جو سخت اقدام کئے ، ویسے اقدام دوسری ریاستوں کی جانب سے نہیں اٹھائے گئے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹیٹ ،امریکہ میں کورونا وائرس وبا کا مرکز بنی رہی اور امریکہ بھر میں سب سے زیادہ اموات بھی نیویارک سٹیٹ میں ہی ہوئی ہیں ۔

Why New York’s Governor Andrew Cuomo is worried about second COVID-19 wave!

Related Articles

Back to top button