اوورسیز پاکستانیز

احسن چغتائی کو صدمہ ، ہیوسٹن میں سُسر کا انتقال

کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے احسن چغتائی اور زونیرہ چغتائی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں

نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن یوتھ سوسائٹی کے احسن چغتائی کے سسر اور ان کی اہلیہ زونیرہ چغتائی کے والد ہیوسٹن (ٹیکساس ) میں انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ ان کی علالت کی اطلاع ملنے پر احسن چغتائی اور ان کی اہلیہ پہلے ہی ہیوسٹن چلے گئے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں ادا کرنے کے بعد انہیں وہاں پر ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے احسن چغتائی اور زونیرہ چغتائی سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button