پاکستاناوورسیز پاکستانیز

نیویارک پولیس میں ایک اور پاکستانی امریکن کی سارجنٹ کے عہدے پر ترقی

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت قاسم مجید کے صاحبزادے ماجد مجید نیویارک پولیس میں سارجنٹ بن گئے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن نے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی پا لی ہے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات قاسم مجید باجوہ کے صاحبزادے پولیس آفیسر ماجد مجیدکو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

سارجنٹ ماجدمجید کو سارجنٹ کے عہدے پر ترقی پانے پر پولیس حکام ، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی و مسلم امریکن پولیس آفیسرز کی نمائندہ تنظیموں ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور قاسم مجید کے دوست احباب کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے ۔

سارجنٹ ماجد کے لئے نیک اور پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور مزید ترقیاں نصیب فرمائیں۔ قاسم مجید باجوہ کی جانب سے دوست احباب اور کمیونٹی کا شکرئیہ ادا کیا گیا ہے کہ جنہوں نے انہیں ان کے صاحبزادے کی ترقی پر مبارکباد یں دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس اے Urdu News USA وزٹ کرتے رہیں۔

Related Articles

Back to top button