بین الاقوامی

امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری بھی کرونا کا شکار

ریپبلکن ارکان کانگریس سے ملاقات کے دوران صدر نے بتایا کہ وائس پریذیڈنٹ مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملکر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم صدر نے کہا کہ کیٹی ملر ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )وائٹ ہاو¿س میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سپیشل سیکورٹی اہلکار کے بعد امریکی نائب صدر مائیک پنس کی پریس سیکرٹری ’کیٹی ملر‘بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں ۔اس بات کی تصدیق صدر ٹرمپ کی جانب سے کی گئی ۔ ریپبلکن ارکان کانگریس سے ملاقات کے دوران صدر نے بتایا کہ وائس پریذیڈنٹ مائیک پنس کی پریس سیکرٹری کیٹی ملکر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تاہم صدر نے کہا کہ کیٹی ملر ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم وائس پریذیڈنٹ کے ساتھ وہ رابطے میں تھیں۔کیٹی ملکر ، صدر ٹرمپ کے مشیر سٹیفن ملر کی اہلیہ بھی ہیں ۔
واضح رہے کہ سات مئی کو صدر ٹرمپ کے سپیشل سیکورٹی اہلکار میں کرونا وائرس کنفرم ہونے کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ پریذیڈنٹ اور وائس پریذیڈنٹ دونوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ روزانہ کی بنیادوں پر کئے جائیں گے ۔

Katie Miller, the vice president’s press secretary and wife of Trump adviser Stephen Miller, has tested positive for the coronavirus

Related Articles

Back to top button