اوورسیز پاکستانیز

راجہ ساجد بروکلین میلہ کے چئیرمین منتخب

گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر آٹھ اگست کو بروکلین میلہ ہوگا، میلے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع ہو گئیں

چئیرمین راجہ ساجد نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ آٹھ اگست کو بڑھ چڑھ کو بروکلین میلہ میں شریک ہوں اور وطن عزیز پاکستان کو یوم آزادی جوش وخروش سے منائیں
میلے کی تیاریاںزور و شور سے شروع ہو گئی ہیں،کمیونٹی میلے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے اور آٹھ اگست کو میلے میں شرکت کو یقینی بنائیں، جاوید خان ، عزیز بٹ

نیویارک (اردونیوز )نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑھ گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر آٹھ اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ منعقد ہوگا۔ پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اس سال بروکلین میلہ 2021کے لئے کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت راجہ ساجد کو بروکلین میلہ کمیٹی کا چئیرمین منتخب کیا گیا ہے ۔مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان ، عزیز بٹ سمیت دیگر ارکان کا کہنا ہے کہ راجہ ساجد حسب معمول اس سال بھی جشن آزادی پاکستا ن کے سلسلے میں بروکلین میلے کے کامیاب انعقاد میں بطور چئیرمین اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے مرچنٹس ایسوسی ایشن ان کی مشکور و ممنون ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 2020کے دوران ، کورونا وبا اور لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اور نیویارک سٹی کی جانب سے عائد بڑے اجتماعات پر پابندیوں کی وجہ سے بروکلین میلہ منعقد نہیں ہو سکا تاہم اس سال بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی بروکلین میلے کی شکل میں جشن آزادی منانے کے سلسلے کو جاری رکھے گی ۔
چئیرمین راجہ ساجد نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ آٹھ اگست کو بڑھ چڑھ کو بروکلین میلے میں شریک ہوں اور وطن عزیز پاکستان کایوم آزادی جوش وخروش سے منائیں ۔زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں ۔
مرچنٹس ایسوسی کے عزیز بٹ کا کہنا ہے کہ میلے کی تیاریاںزور و شور سے شروع ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ میلے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور آٹھ اگست کو میلے میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔مرچنٹس ایسوسی ایشن کےمطابق بروکلین میلے کے دیگر عہدیداروں کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا۔

Brooklyn Mela 2021

 

Related Articles

Back to top button