پاکستان

عمران خان کے خلاف سنگین مقدمہ درج

عمران خان کے خلاف اسلام آباد جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج، پولیس افسران کو ڈرانے ، دھمکانے اور کام سے روکنے کی دفعات کے تحت ڈیوٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج

اسلام آباد ( اردونیوز) پاکستان تحریکانصاف کے چئیرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سنگین نوعیت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ یہ مقدمہ کسی عام شہری کی جانب سے نہیں بلکہ ڈیوٹی میجسٹریٹ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے ۔عمران خان کے خلاف اسلام آباد جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج، پولیس افسران کو ڈرانے ، دھمکانے اور کام سے روکنے کی دفعات جو کہ دہشت گردی کے ذمرے میںآتی ہیں ،کے تحت ڈیوٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے

اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ڈیوٹی مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔عمران خان کے خلاف دائر مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے اپنے خطاب سے عوام میں بے چینی ، بد امنی اور دہشت پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔

دیکھنا یہ ہے کہ اس مقدمے کلے اندراج سے کیا ، عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔عمران خان کی جانب سے مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اسے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ، عمران خان کے لائیو خطاب پر پابندی عائد کر دی گئی

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button