خبریں

عدم اعتماد بمقابلہ عدالتی جنگ

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لئے نمبرز گیم کھیلنے کی بجائے حکومت کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان کی سیاسی صورتحال ملک میں ایک سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے آگے بڑھ کر افراتفری اور انتشار کی طرف بڑھ گئی ہے ۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف پیش کی جانیوالی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے لئے نمبرز گیم کھیلنے کی بجائے حکومت کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ یوں اب آنیوالے دنوں میں ملک میں تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ دوسرے محاذ پر ایک عدالتی و قانونی جنگ شروع ہو گئی ہے ۔

اپوزیشن کی جانب سے سپیکر کی جانب سے اسمبلی کے اجلاس کو بر وقت نہ بلائے جانے کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ سپکر اسد قیصر کے مطابق وہ اپنے اختیارات کے مطابق اپنا کردار ادا کررہے ہیں
پارلیمنٹ کے اندر کے ساتھ ساتھ دونوں جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر بھی میدان لگانے کی الگ الگ تیاریاں جاری ہیں ۔

Related Articles

Back to top button