امیگریشن نیوزخبریں

صدر عارف علوی کا تحریک انصاف کنونشن کے اوورسیز شرکاءکے اعزاز میں استقبالیہ

آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں، عارف علوی

اسلام آباد (اردو نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز کنونشن کے شرکاءکے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ استقبالیہ میں کنونشن میں امریکہ، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے شریک ہونے والے تحریک انصاف کے عہدیداران اور ارکان نے نے شرکت کی ۔ ڈاکٹرعارف علوی نے اوورسیز ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پانچ سے چھ کھرب ڈالرز کی آن لائن ٹرانزیکشن کی جاتی ہیں جو کہ محفوظ ہیں اور دنیا بھر کا ان پر اعتماد ہے ۔ اس کے مقابلے میں آن لائن ووٹ ، کا محفوظ نظام کوئی بڑی بات نہیں ۔ پوری دنیا اب آن لائن نظام کی طرف بڑھ رہی ہے ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ ان کی خدمات پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ، اوورسیز پاکستانیوں کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے اوورسیز کنونشن سے وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے

Related Articles

Back to top button