امیگریشن نیوز

نیوجرسی میں رہ کر نیویارک کے ایڈریس پر ’بینیفٹس‘ لینے والے میاں بیوی گرفتار

میاں بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے نیوجرسی میں رہتے ہوئے ، نیویارک کا ایڈریس استعمال کیا اور سپلیمنٹری نیوٹریشن اسسٹنٹس پروگرام اور میڈیک کیڈ بینیفٹس کی مد میں 39ہزار ڈالرز کے بینیفٹس فراڈ سے حاصل کئے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹیٹ انسپپکٹر جنرل لیٹیزیا ٹیگلی فیرو نے اعلان کیا ہے کہ نیویارک سٹیٹ ویلفیئر انسپکٹر جنرل کی تحقیقات کے نتیجہ میں نیوجرسی کے رہائشی میاں بیوی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔ میاںبیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے نیوجرسی میں رہتے ہوئے ، نیویارک کا ایڈریس استعمال کیا اور سپلیمنٹری نیوٹریشن اسسٹنٹس پروگرام اور میڈیک کیڈ بینیفٹس کی مد میں 39ہزار ڈالرز کے بینیفٹس فراڈ سے حاصل کئے ۔گفتار کئے جانے والے 41سالہ کارلوس مانسانٹو اور39سالہ اینجیلا ہیں جو کہ ٹینک، نیوجرسی کے رہائشی ہیں ۔دونوں میاں بیوی کو مین ہیٹن کریمنل کورٹ کے جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق آف آف دی ویلفئیر انسپکٹر جنرل کو شکایت موصول ہوئی کہ مذکورہ میاں بیوی رہتے تو نیوجرسی میں ہیں لیکن بینیفٹس نیویارک سے حاصل کررہے ہیں اور اپنی نیویارک سے باہر کی رہائش کو چھپا
رہے ہیں ۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مذکور ہ دونوں افراد نیوجرسی کے رہائشی ہیں ۔دونوں ملزمان پر آمدن کو چھپانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔انسپکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ویلفئیر کا نظام ضرورت مند افراد کے لئے ہے ۔

Medicaid related fraud arrest in New Jersey

Related Articles

Back to top button