پاکستان

انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا ورلڈ چیمپئین بن گیا

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سپر اوور کی آخری گیند پر رن آوٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا تاہم میچ میں زیادہ باونڈریز کی بنیاد پر انگلش ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا

لندن(ارد نیوز )کرکٹ ورلڈ کپ2019میں انگلینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔کیوی ٹیم کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 241 رنز بناسکی۔انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے تاہم کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ نے ابتدائی دو گیندوں پر کوئی رن نہیں بننے دیا۔جس کے بعد انگلش بلے باز اسٹوکس نے اگلی گیند پر شاندار چکھا لگا کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لائے، چوتھی گیند پر 2 رنز لیتے ہوئے اوور تھرو کی وجہ سے انگلش ٹیم کو 6 رنز مل گئے اور نیوزی لینڈ شائقین کی امیدیں دم توڑتی دکھائی دیں تاہم پانچویں گیند پر 2 رنز لینے کی کوشش میں عادل رشید رن آوٹ ہوئے۔میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آو¿ٹ ہوگیا اور یوں میچ برابر ہوگیا۔سپر اوور میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس اور بٹلر کھیلنے آئے جنہوں نے 16 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سپر اوور کی آخری گیند پر رن آو¿ٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا تاہم میچ میں زیادہ باو¿نڈریز کی بنیاد پر انگلش ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button