اوورسیز پاکستانیزامیگریشن نیوز

”پاکستانی امریکن ڈایا سپورا “کا نیویارک میں ”لانگ مارچ ٹو یو این او مارچ“ کا اعلان

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد نیویارک میں ”یو این او مارچ“ کی کال دے گا ، احمد خان ، دبیر ترمذی اور میاں ابو بکر کی پریس کانفرنس

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سرگرم ارکان کی جانب سے پاکستان میں فوری اور شفاف الیکشن کے مطالبے کے ساتھ ”لانگ مارچ ٹو یو این او مارچ “ (اقوام متحدہ مارچ) کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ اعلان ”پاکستانی امریکن ڈایا سپورا “ کے نام سے قائم تنظیم کے احمد خان ، ”عمران خان ڈویلپمنٹ اکیڈیمک ریسرچ “ (IKDAR) کے چیف ایگزیکٹو دبیر ترمذی اور کینیڈین نژادسرگرم پاکستانی میاں ابو بکر کی جانب سے نیویارک میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا گیا۔

دبیر ترمذی کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی امریکن ڈایا سپورا “ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کے بعد نیویارک میں ”یو این او مارچ“ کی کال دے گا

پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کو ہر سال اربوں ڈالرززرمبادلہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی امریکن ڈایا سپورا ، اوورسیز پاکستانیوں کو موجودہ دور حکومت میں ، زرمبادلہ بھجوانے سے روکنے کے معاملے پر بھی غور کر سکتے ہیں
پاکستانی امریکن ڈایا سپورا کے احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ میں تحریک انصاف کے متوازی کوئی سرگرمی نہیں کرنے جا رہے بلکہ وطن عزیز سے ہزاروں میل دور بیٹھے فکر مند اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں

کینیڈا سے خصوصی طور پر آنے والے میاں ابو بکر کا کہنا تھا کہ عمران خان انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ، عمران خان امریکہ سمیت کسی ملک ، ادارے یا فرد کے خلاف نہیں ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں احمد خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی امریکن ڈایا سپورا“ اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں فی الفور صاف و شفاف الیکشن کے مطالبے کے حق میں مسلسل آوا بلند کرتا رہیگا۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھی چند روز قبل اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے موقع پر انہیں پاکستان میں نئے الیکشن کے لئے رائے عامہ ہموار کرنے کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا تھا ۔

Related Articles

Back to top button