اوورسیز پاکستانیز

تحریک انصاف سعودی عرب کے صداتی امیدوار بخت شیر نے ترجیحات کا اعلان کر دیا

سعودی عرب میں تمام عہدیدارن اور کارکنوں کو بلاتفریق ہو کر پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لانا ہونگی

ریاض ( وسیم خان ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی معروف سماجی ، کاروباری شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب ریاض ریجن کے سابق صدر اور چند روز تک دوبارہ ہونے والے الیکشن میں دوبارہ صدر کے امیدوار بخت شیر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں تمام عہدیدارن اور کارکنوں کو بلاتفریق ہو کر پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروے کار لانا ہونگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ سفارتخانہ پاکستان ریاض سے مل کر اپنے ہم وطنوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل کیے جائیں۔ بہت جلد نئی باڈی تشکیل دی جائے گی جو اپنے ہم وطنوں کی بھر پور مدد کے لیے ہمہ وقت اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔ ہمارا مشن عمران خان کے وژن انسانیت کی خدمت کی تکمیل کرنا ہے۔
بخت شیر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان سے کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں خوشحالی اور ترقی کے خواہاں ہیں پاکستانی عوام کا شعور آئندہ انتخابات میں لیٹروں کو مسترد کر دے گا ،ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کے لیے عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو روشن مستقبل حاصل ہو سکے۔
بخت شیر خان نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا

(تاز ہ ترین خبروں کے لئے اردو نیوز کی ویب سائٹ کو وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔www.urdunewsus.com)

PTI Saudi Arabia

Related Articles

Back to top button