خبریں

سرور چوہدری کی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کو ایک اور کامیابی پر مبارکباد

خصوصی مبارکباد کے نسیم شاہ مستحق ہیں کہ جنہوں نے آخری اوورز میں دو بالوں پر دو چھکے مار کر ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا ، سرور چوہدری

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرور چوہدری نے پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی میچ میںافغانستان کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستانی ٹیم اور پاکستانی کمیونٹی اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ جس نے ایک مشکل میچ میں سنسنی خیز کھیل میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت اپنے نام کر لی۔انہوں نے کہا کہ خصوصی مبارکباد کے نسیم شاہ مستحق ہیں کہ جنہوں نے آخری اوورز میں دو بالوں پر دو چھکے مار کر پاکستانی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا

سرور چوہدری نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ٹیم کو فائنل میچ میں فتح سے ہمکنار کرے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بنائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس کامیابی کو سیلاب متاثرین کے نام کرتی ہے اور اس جیت کی خوشی میں پوری قوم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو سجدہ شکر کے طور پر سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد میں آگے بڑھنا چاہئیے۔

T20, Pak vs Afghanistan,

Related Articles

Back to top button