پاکستانکالم و مضامین

ساؤتھ ایشین کمیونٹی آؤٹ ریچ کا سالانہ گالا ڈنر ، اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

سیم خان کے زیر اہتمام گالا ڈنر میں مسلم امریکن سمیت دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کے قائدین سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،”ہالیڈے سیزن“ کی آمد پر شرکاءکو مبارکباد

گالا ڈنر میں نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کے سپیکر ، نیوجرسی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ، پہلے پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی ، نیوجرسی سے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی نژاد سٹیٹ اسمبلی وومین شمع حیدر، صدف جعفر،ایڈیسن کاؤنٹی، نیوجرسی کے پہلے ہندو مئیر سیم جوشی ، ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس عدیل راناسمیت پولیس آفیسرز کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی سمیت ارکان اسمبلی اور مقامی مئیر اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

SACO 10th Holiday Celebrations & Interfaith Gala Dinner

نیوجرسی (اردونیوز )امریکی ریاست نیوجرسی میں ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی ایک اہم نمائندہ تنظیم ”ساو¿تھ ایشین کمیونٹی آؤٹ ریچ“ ( SACO) کا سالانہ گالا ڈنر ، ایک بڑے بین العقائداور سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔سیم خان اور ساتھیوں کے زیر اہتمام گالا ڈنر میں مسلم امریکن سمیت دیگر عقائد سے تعلق رکھنے والی کمیونٹیز کے قائدین سمیت اہم قائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور امریکہ میں ”ہالیڈے سیزن“ کی آمد پر شرکاءکو مبارکباد دی ۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔دعائیہ کلمات کے بعد ساو¿تھ ایشین کمیونٹی آو¿ٹ ریچ کے منتظمین نے تقریب میں شریک اہم شخصیات کے ساتھ مل کر دئیے جلا کر ہالیڈے سیزن کو خوش آمدید کہا۔
گالا ڈنر میں نیوجرسی سٹیٹ اسمبلی کے سپیکر ، نیوجرسی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ، پہلے پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی ، نیوجرسی سے منتخب ہونیوالی پہلی پاکستانی نژاد سٹیٹ اسمبلی وومین شمع حیدر، صدف جعفر،ایڈیسن کاؤنٹی، نیوجرسی کے پہلے ہندو مئیر سیم جوشی ، ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس عدیل راناسمیت پولیس آفیسرز کے علاوہ پاکستانی قونصل جنرل عائشہ علی سمیت ارکان اسمبلی اور مقامی مئیر اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
گالا ڈنر میں ”ساکو“ کی جانب سے پہلے پاکستانی امریکن فیڈرل جج زاہد قریشی ، ڈیموکریٹک رہنما کیون میک کیبے ، سنیئر صحافیوں آصف جمال ، ڈاکٹر ایچ آر شاہ اور سابق مئیر ایدیسن کاو¿نٹی ٹام لینکی کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
گالا ڈنر سے خطاب کے دوران سیم خان نے مہمانان خصوصی سمیت شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ”ساؤتھ ایشین کمیونٹی آو¿ٹ ریچ“ ایسٹ کوسٹ کی واحد تنظیم ہے کہ جو تمام کمیونٹیز اورعقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے
تقریب سے خطاب کے دوران قونصل جنرل عائشہ علی ، اسمبلی وومین شمع حیدر، صدف جعفر، مئیر سیم جوشی ، سپیکر اسمبلی ، سٹیٹ سینیٹر و ارکان سمیت سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکاءکو ہالیڈے سیزن کی مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد ”ساکو“ کا گالا ڈنر ، جہاں ڈائیورسٹی کی عکاسی بھی کررہا ہے ، وہاں ہمیں یہ پیغام بھی دے رہا ہے کہ اتحاد و یگانگت ہی ہم سب کی طاقت ہے جس سے ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں ۔
گالا ڈنر کے آخر میں ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹیز کی جانب سے کلچرل پرفارمنس بھی دی گئی ۔

Related Articles

Back to top button