خبریں

نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ شے اور چیف آف ڈیپارٹمنٹ چیف روڈنی ہیریسن کا راجہ کمیونٹی سنٹر بروکلین کا دورہ

اسلامک سنٹرز کے سامنے نفرت انگیز کاروائیوں کو خلاف قانون قرار دیا اور یقین دلایا کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا

راجہ آزاد گل نے اپنے ساتھیوں رانا سعید، عزیز بٹ ، راجہ نزاکت اور عبدالرحیم کے ساتھ پولیس حکام کو خوش آمدید کہا

نیویارک (اردونیوز )نیویارک پولیس کمشنر ڈرموٹ شے اور چیف آف ڈیپارٹمنٹ چیف روڈنی ہیریسن نے اتوار 23مئی کو راجہ کمیونٹی سنٹر بروکلین کا دورہ کیا۔ کمشنر اور چیف آف ڈیپارٹمنٹ جب انسپکٹر رچرڈ ٹیلر اور اسسٹنٹ کمشنر مئیرز کمیونٹی افئیرز یونٹ پنی رینٹل کے ساتھ پہنچے تو راجہ آزاد گل نے ساتھیوں رانا سعید ، راجہ نزاکت ، عزیز بٹ اور عبدالرحیم نے انہیں پرتپاک خوش آمدید کہا۔ انہیں گلدستے پیش کئے اور خیرمقدم کیا۔ پولیس کمشنر اور چیف آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکاءکو گذشتہ عید کی مبارکباد دی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے نام اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر شے اور چیف ہیریسن نے نیویارک میں دو پاکستانی اسلامک سنٹرز کے سامنے نا معلوم افراد کی جانب سے نفرت انگیز کاروائیوں کو خلاف قانون قرار دیا اور یقین دلایا کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔کمشنر ڈرموٹ شے کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی اور مسلم امریکن کمیونٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کا قریبی اور گہرا تعلق ہے ۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ مسلم کمیونٹی کو ہر ممکن سروسز فراہم کرتا رہیگا۔
راجہ آزاد گل نے پولیس کمشنر اور چیف ڈیپارٹمنٹ کا عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب کے لئے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے انہوں نے کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا۔ہمارے پاس پولیس کمشنر اور چیف آف ڈیپارٹمنٹ کا شکرئیہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ راجہ آزاد گل نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی خدمات اور سروسز کو نہایت ہی قدر کی بگاہ سے دیکھتی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بروکلین ، نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار پولیس کمشنر نے اپنے چیف آف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے کسی کمیونٹی سنٹر(رجہ کمیونٹی سنٹر) کا دورہ کیا۔

 

Related Articles

Back to top button