پاکستانبین الاقوامی

نیویارک میں اقراءمسجد بروکلین پر مشکوک وال چاکنگ، پولیس رپورٹ درج

Graffiti Incident Reported at Iqra Masjid Brooklyn; Pakistani Community Expresses Concerns

نمازیوں اور کمیونٹی کی جانب سے گریفیٹی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار ، پولیس مشکوک شخص کو حراست میں لے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کرے، کمیونٹی کا مطالبہ

 

 

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی اقراءمسجد بروکلین پر ہفتہ 17فروری کی رات کو نا معلوم شخص کی جانب سے مسجد کے گیٹ پر ”گریفیٹی “ جسے مشکوک وال چاکنگ بھی کہا جا سکتا ہے، کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ رات کے اندھیرے میں مسجد پر مشکوک وال چاکنگ کرنے والے شخص کی نقل و حرکت اور کاروائی کو مسجد کے سی سی ٹی وی کیمرے نے ریکارڈ کر لیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک شخص ”ہوڈی “ پہنے ، مسجد کے گیٹ کے سامنے آتا ہے اور چند سیکنڈز میں ”گریفیٹی “ لکھ کر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے ۔

اقراءمسجد کے امام احمد علی کا کہنا ہے کہ مسجد پر کی بنائے جانیوالی ”گریفیٹی “ کوئی نا معلوم تحریر ہے اور واقعہ کی رپورٹ پولیس حکام کے پاس درج کروادی گئی ہے ۔

اقراءمسجد کے نمازیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے گریفیٹی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس جلد از جلد مشکوک شخص کو تلاش کرکے اسے حراست میں لے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

 

Related Articles

Back to top button