اوورسیز پاکستانیز

مائیکل کیمپر نے بروکلین پولیس ساوتھ کے اسسٹنٹ چیف کا عہدہ سنبھال کیا

ہم نئے چیف مائیکل کیمپر کو خوش آمدید کہتے ہیں ، کمیونٹی سابق اسسٹنٹ چیف برائن کانرائے کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی

نیویارک (خصوصی رپورٹ) مائیکل کیمپر نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ بروکلین ساوتھ کے اسسٹنٹ چیف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ یہ عہدہ اسسٹنٹ چیف برائن کانرائے کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوا تھا ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے راجہ آزاد گل نے نئے اسسٹنٹ چیف مائیکل کیمپر کو خوش آمدید کہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ چیف کیمپر اپنے فرائض منصبی بطریق احسن ادا کریں اور کمیونٹی کا ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون رہے گا۔
راجہ آزاد گل کی جانب سے ریٹائر ہونےو الے اسسٹنٹ چیف برائن کانرائے کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف کانرائے ، ایک کمیونٹی دوست پولیس آفیسر تھے۔ وہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ہمیشہ مددگاراور معاون ثابت ہوئے۔

Related Articles

Back to top button