امیگریشن نیوز

اوورسیز فورم کے زیر اہتمام کینیڈا میں اوورسیز کنونشن 24 اکتوبر کو ہوگا

ٹورنٹو میں ہونیوالے اوورسیز کنونشن کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان کے ایڈوائزر ڈاکٹر شہباز گل ہو ں گے

" "

ٹورنٹو (اردونیوز ) اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستان اوورسیز فورم “ اب کینیڈا بھی متحرک ہو گیا ہے ۔ ”پاکستان اوورسیز فورم “ کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ”اوورسیز کنونشن “24اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ ”پاکستان اوورسیز فورم “ کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کے مطابق کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور کنونشن کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان کے ایڈوائزر ڈاکٹر شہباز گل ہو ں گے ۔”پاکستان اوورسیز فورم “ کے شاہد رانجھا، دیوان مصطفی سمیت فورم کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اوورسیز کنونشن کا مقصد سال 2023میں ہونے والے الیکشن میں اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کے حق رائے دہی کو یقینی بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکشن لڑنے کی اہلیت کی تحریک جاری ہے اور یہ تحریک اس وقت جاری رہے گی کہ جب تک اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے ۔

" "

Related Articles

Back to top button