پاکستان

امریکہ میں مسلم لیگ (ق) کے تمام عہدیدار مستعفی ، ذاکر نسیم کا فیصلہ موخر

مسلم لیگ (ق) امریکہ کے مستعفی ہونے والے عہدیداروں کا چوہدری پرویز الٰہی،چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

نیویارک (اردو نیوز ) گجرات کے چوہدری برادران میں سیاسی اختلافات کی دراڑیں امریکہ تک بھی پہنچ گئی ہیں ۔ امریکہ میں گذشتہ بیس سے زائد سالوں سے کام کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر ذاکر نسیم کے علاوہ تمام مرکزی و ریاستی عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دئیے ہیں اور چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری مونس الٰہی اور چوہدری حسین الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم پاکستان روانہ ہو گئے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کے دوران یا پاکستان سے امریکہ واپس آکر سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔پاکستان مسلم لیگ (ق) امریکہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری تنویر اصغر بھنگرانولہ کی جانب سے جاری کردی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق امریکہ کے تمام عہددران اور تمام ممبران پارٹی سے استعفوں کا اعلان کرتے ہیں۔

امریکہ میں پارٹی کے چئیرمین چوہدری شمشاد احمد،سینئر صدر غلام فریدلنگڑیال،سیکرٹری جنرل چوہدری تنویر اصغر،اوہاو¿ سٹیٹ کے صدر چوہدری عبدالخالق،واشنگٹن ڈی سی کے صدر چوہدری تنویر احمد بامتہ،شکاگو سٹیٹ کے صدر ملک آصف اعوان،ٹرائی سٹیٹ کے صدر چوہدری فیض احمد،نیو یارک سٹیٹ کے صدر چوہدری ظفر اقبال،سیکرٹری انفارمیشن شیخ افتخار رسول،بروکلین کے صدر مزمل حسین مون،چیف آرگنائزر اوورسیز چوہدری ادریس عارف،سینئر رہنما مہر انصر بیگ،سینئر رہنما مرزا محمد بوٹا ،سینئر رہنما چوہدری اختر علی،سینئر رہنماچوہدری نوید انور،سینئر رہنما محمد شفیق بٹ اور دیگر تمام ممبران استعفے دینے والوں میں شامل ہیں

PML (Q) USA
PML (Q) USA

عہدے سے الگ ہونے والے ق لیگ امریک کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے ساتھ ہم نہیں چل سکتے ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری وجاہت حسین چوہدری مونس الٰہی اورچوہدری حسین الٰہی کے ساتھ مل کر طے کریں گے گئے اور ہم انکے ہر فیصلے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گئے ہم اپنے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے جنہوں نے مشکل وقت میں چوہدری برادران کا ساتھ دیا اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button