امیگریشن نیوزاوورسیز پاکستانیز

بجٹ اور امیگریشن ، اہم فیصلے 27ستمبر کو ہونے کے امکان

بجٹ خاکے میں امیگریشن کے حوالے سے کم عمر میں امریکہ آنے والے تارکین وطن، ٹی پی ایس سٹیٹس کے حامل تارکین وطن ، فارم ورکرز کے حوالے سے بھی قانون سازی تجویز کی گئی ہے

امیگریشن سے متعلقہ شقوں کی بجٹ میں منظوری کا فائدہ کن کن امیگرنٹس کو ہوگا؟یہ وہ سوال ہے کہ جس کا جواب اس وقت ملے گا کہ جب متعلقہ کمیٹیاں ، مسودہ بل کی تمام تفصیلات کو طے کر لیں گی

واشنگٹن ڈی سی (اردونیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے گذشتہ ہفتے ساڑھے تین کھرب ڈالرز کے بجٹ کے خاکے (blueprint) کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ منظوی ایوان میں پارٹی لائین پر کی دی گئی یعنی کہ بجٹ خاکے کے حق میں صرف ڈیموکریٹس جن کی ایوان میں اکثریت ہے ، نے ووٹ دئیے جبکہ مخالفت میں ریپبلکن رہے ۔ مجوزہ بجٹ میں صدر بائیڈن اور ڈیموکریٹس سماجی شعبوں سمیت امیگریشن میں اہم اخراجات کرنا چاہتے ہیں ۔ ایوان میں بجٹ خاکے کے حق میں 220جبکہ مخالفت میں 212ووٹ آئے۔ بجٹ میں فری پری کنڈر گارٹن تعلیم، کمیونٹی کالجز، بمع تنخواہ فیملی کے لئے چھٹی ، میڈی کئیر میں توسیع اور ڈینٹل اور وژن کئیر بینیفٹس کی مد میں فنڈز کو مختص کرنا تجویز کیا گیا ہے ۔

بجٹ خاکے میں ماحولیاتی تبدیلیوں (جو کہ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس پر ڈیموکریٹس اور ریپبلکن میں کشیدگی پائی جاتی ہے ) کے لئے تجویز کیا گیا ہے کہ سال 2035تک ملک میں بجلی کارب ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کے بغیر پیدا کی جائے ۔ بجٹ خاکے میں امیگریشن کے حوالے سے کم عمر میں امریکہ آنے والے تارکین وطن، ٹی پی ایس سٹیٹس کے حامل تارکین وطن ، فارم ورکرز کے حوالے سے بھی قانون سازی تجویز کی گئی ہے اور ان تارکین وطن کے لئے امریکی شہریت کے حصول کی راہ ہموار کرنے کے لئے بھی اقدام کئے گئے ہیں ۔

بجٹ میں شامل امیگریشن سے متعلقہ شقوں کی منظوری کا فائدہ کن کن امیگرنٹس کو ہوگا؟یہ وہ سوال ہے کہ جس کا جواب اس وقت ملے گا کہ جب متعلقہ کمیٹیاں ، مسودہ بل کی تمام تفصیلات کو طے کر لیں گی ۔
ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے ڈیموکریٹ چئیرمین جان یار متھ نے متعلقہ 13کمیٹیوں کے لئے 15ستمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے اور وہ اس وقت تک تفصیلات جمع کروائیں کہ بجٹ میں شامل 3.5کھرب ڈالرز کو کیسے خرچ کیا جائے ۔امکان ہے کہ بجٹ کی منظوری کا مرحلہ 27ستمبر کو آئیگا۔

Khan Law Office New York

Related Articles

Back to top button